رات 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہ لے، اعلامیہ الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاکستان امیج) الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی مہم کا وقت آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن فوری کارروائی کرے گا، انتخابی عمل تک میڈیا پر ہر قسم کے پول سروے پر پابندی ہو گی۔ میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹہ بعد رزلٹ نشر کرنا شروع کر سکتا ہے۔ میڈیا واضح طور پر بتائے گا کہ یہ نتائج غیر رسمی اور غیر سرکاری ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران پولنگ سٹیشنز کا جاری اور مکمل غیر رسمی نتیجہ جاری کریں گے۔ انتخابی عمل کے دوران میڈیا ضابطہ اخلاق کی پابندی کرے گا۔ خلاف ورزی پر پیمرا اور پی ٹی اے کو کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *