اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا،عدالت نے ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشتگردی ونگ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی ایف آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،علیمہ خان کی جانب سے ایڈووکیٹ شیراز رانجھا عدالت پیش ہوئے،درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ایف آئی اے سائبر کرائم اور انسداد دہشتگردی ونگ کی جانب سے جاری نوٹسز معطل کئے جائیں،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو علیمہ خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا،کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *