اسلام آباد(پاکستان امیج)سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بنی گالہ رہائشگاہ کو سب جیل کا درجہ دیئے جانے کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی نے بنی گالہ رہائشگاہ کو سب جیل کا درجہ دیئے جانے کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،بشریٰ بی بی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ سب جیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے۔
یادر ہے کہ بنی گالہ رہائشگاہ کو سب جیل قرا ردے کر بشریٰ بی بی کو اڈیالہ سے منتقل کیا گیا تھا۔
Pakistan Image