پی ٹی آئی نے بلے کا نشان واپس لینے کے سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے بلے کا نشان واپس لینے کے سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی،درخواست بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے دائر کی گئی ، درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت ہائیکورٹ میں شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کرے،الیکشن کمیشن کا انتخابی نشان واپس لینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *