مسلح افواج کا کشمیریوں کے عزم اور جدوجہد کو خراج تحسین

راولپنڈی(پاکستان امیج) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسلح افواج کی جانب سے بھی کشمیریوں کو ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ کشمیری قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک طویل عرصے سے زیر التوا حل طلب مسئلہ ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے، بھارتی قابض افواج مظالم کے باوجود کشمیری عوام کے جذبے کو کم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آزادی کی جرات مندانہ جدوجہد سے کامیابی کشمیری عوام کا مقدر ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *