ماموں نے پولیس کی موجودگی میں کمرہ عدالت میں پستول نکالی اور بھانجی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا

پاکپتن (پاکستان امیج) پاکپتن میں ماموں نے کمرہ عدالت میں بھانجی پر گولیاں برسا دیں۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کےمطابق پاکپتن میں پسند کی شادی سے متعلق کیس کی سماعت جاری تھی جس میں لڑکی اپنے شوہر کے ہمراہ بیان دینے عدالت آئی تھی۔ لڑکی کے اہل خانہ اور سسرال عدالت میں موجود تھے کہ اچانک لڑکی کے ماموں نے پولیس کی موجودگی میں پستول نکالا اور بھانجی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماموں فائرنگ کے بعد اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہو گیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *