مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ کس پارٹی نے گرا دی؟

ملتان (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم این اے عائشہ رجب بلوچ نے آئی پی پی (استحکام پاکستان پارٹی) کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین سے ملاقات کے دوران سابق ایم این اے عائشہ رجب نے مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے تاندلیانوالہ میں آئی پی پی کے رہنما ہمایوں اختر خان کی بھی حمایت کا اعلان کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے پارٹی مفلر پہنا کر عائشہ رجب بلوچ کو آئی پی پی میں خوش آمدید کہا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *