9 مئی کی پلاننگ کس رہنما کے گھر پر بیٹھ کر کی گئی؟ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کا تہلکہ خیز انکشاف

راولپنڈی (پاکستان امیج)راولپنڈی کے حلقے این اے 53 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اجمل صابر شیخ رشید کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

مقامی اخبار ‘ جنگ نیوز ‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے مقدمات پر سماعت ہوئی۔اجمل صابر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے 6 مئی کو لال حویلی میں اجلاس بلایا تھا جہاں 9 مئی کی پلاننگ کی گئی۔بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے مقدمات میں سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم، سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور عمر تنویر بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

ذرائع کے مطابق صداقت عباسی، واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ نے عدالت میں 154 کا بیان ریکارڈ کرا دیا۔گواہوں کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ 9 مئی کی پلاننگ شیخ رشید، راجہ بشارت، راشد شفیق، اعجاز خان جازی، راشد حفیظ اور بانی پی ٹی آئی کی ایماء پر کی گئی۔اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید اور راشد شفیق کو 6 فروری کو عدالت میں طلب کر لیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *