بالی ووڈ اداکارہ پونم پانڈے کینسر کے باعث انتقال کر گئیں

ممبئی(پاکستان امیج)بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل پونم پانڈے جان لیوا مرض کینسر کےباعث انتقال کر گئیں۔

اداکارہ کے انتقال کی خبر ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے، شیئر کی جانے والی پوسٹ میں لکھا ہے کہ آج کی صبح ہمارے لیے اداسی سے بھری ہوئی ہے۔ ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی دکھ ہو رہا ہے کہ ہم نے اپنی پیاری پونم کو سروائیکل کینسر کی وجہ سے کھو دیا ہے، جو بھی اس سے ملا وہ اس سے پیار کرتا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Poonam Pandey (@poonampandeyreal)

پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ غم کے اس گھڑی میں ہم آپ سے پرائیویسی کی درخواست کرتے ہیں۔ ہم اسے ہر اس چیز کیلئے یاد رکھیں گے جو اس نے شیئر کی ہیں۔ پونم پانڈے کے چاہنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ پونم پانڈے کو آخری بار کنگنا رناوت کے ریئلٹی شو لاک اپ میں دیکھا گیا تھا۔ جس میں وہ کافی بولڈ انداز میں پیش ہوئی تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *