اسلام آباد (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کیلئے سہولت کاری میسر ہے، قوم پر ریاستی جبر ہوگا تو قوم کا ریاست سے رشتہ کمزور ہوگا، میں نے قانون کی بالادستی کی بات کی تھی مجھ پر غداری کا مقدمہ کیا گیا، گرفتاری اور تشدد کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ میں سمجھا کہ تشدد کے نشانات دیکھ کر وہ میڈیکل رپورٹ کا کہیں گے۔انہوں نے مجھے کہا کہ تم نے طاقتور لوگوں کے سامنے گستاخی کی ہے، تم جیسے لوگوں کو تو سنگسار کردینا چاہیے ۔وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے بات کررہے تھے۔ پروگرام میں تحریک انصاف کے سینیٹر ولید اقبال اور پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ بھی شریک تھیں۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image