اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کے مستقبل بارے کیس میں وکیل سمیر کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے،اگر الیکشن کمیشن نے رجسٹریشن ختم کرنی تھی تو انتخابی نشان کے فیصلے میں کر دیتی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کے مستقبل بارے کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔
وکیل سمیر کھوسہ نے کہاکہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی توثیق کی،الیکشن کمیشن نے صرف پی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھینا،لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے،اگر الیکشن کمیشن نے رجسٹریشن ختم کرنی تھی تو انتخابی نشان کے فیصلے میں کر دیتی،ممبر سندھ نثار درانی نے کہاکہ آپ سپریم کورٹ جائیں وہاں یہ مدعا رکھیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ نہیں ٹھیک ہے انکو دلائل دینے دیں،آپ بار بار اپنے دلائل دہرا رہے ہیں،وکیل سمیر کھوسہ نے کہاکہ دلائل دہرا نہیں رہا، بنچ کے سوالوں کے جواب دے رہا ہوں،لاہور ہائیکورٹ نے معاملہ سماعت کیلئے الیکشن کمیشن کو بھجوایا، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے متعلق سپریم کورٹ میں اپیل بھی فائل کی۔
Pakistan Image