کولمبو(پاکستان امیج) بھارتی کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ نے سری لنکا کے شہر ڈمبولا میں رہائش اپنے معیار کی نہ ہونے کا ڈرامہ شروع کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ٹیمیں ایشیاءکپ 2023ءکے لیے سری لنکا میں موجود ہیں۔
سری لنکن شہر ڈمبولا میں بھارتی ٹیم اور مینجمنٹ کو جن ہوٹلوں میں رہائش دی گئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ رہائش اس معیار کی نہیں ہے، جس کے وہ عادی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے طرف سے اس طرح کے تحفظات نہ صرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے حالت دشوار کریں گے بلکہ ایشین کرکٹ کونسل کو درپیش چیلنجز کی شدت میں بھی اضافہ ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں مون سون کا موسم ہونے باعث ٹورنامنٹ پہلے ہی شدید متاثر ہو رہا ہے۔ پاکستان کی طرف سے اب بھی باقی میچ متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کی تجویز دی گئی ہے لیکن بھارت میچ سری لنکا میں ہی کرانے پر مصر ہے اور پھر ہوٹلوں میں معیاری رہائش نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار بھی بھارتی ٹیم ہی کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔ ان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کی طرف سے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image