اسلام آباد(پاکستان امیج)تحریک انصاف کے رہنما اور معروف وکیل حامد خان کاکہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جانے سے پہلے ہائیکورٹ آئی تھیں،بشریٰ بی بی نے مجھ سے مشورہ کیا تھا کہ اب کیا کرنا چاہئے،میں نے مشورہ دیا تھا آپ خود کو اڈیالہ پیش کریں،بشریٰ بی بی کو کہا تھا کہ باعزت طریقے سے گرفتاری دیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حامد خان کا مزید کہناتھا کہ بشریٰ بی بی بنی گالہ جانے کے بجائےاڈیالہ آئیں اور گرفتاری پیش کی،حکومت نے ہی بنی گالہ کو سب جیل قرار دیا، بشریٰ بی بی کا اس سے کوئی تعلق نہیں،ان کاکہناتھا کہ عوام 8تاریخ کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ دیں، پی ٹی آئی امیدواروں کو اٹھایا جارہا ہے۔
Pakistan Image