اسلام آباد(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مصدق ملک نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا پر ردعمل میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جج محمد بشیر کو مرد مومن کہتے تھے،یہ فیصلہ ایک عدالت کا ہے کسی پارٹی کا نہیں،یہ فیصلہ بھی جج محمد بشیر نے کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ جج محمد بشیر نے نوازشریف اور ان کی بیٹی کیخلاف بھی فیصلہ سنایا تھا،ماضی میں جج محمد بشیر کی عظمت کو سلام پیش کیاگیا،ماضی میں جج محمد بشیر کے فیصلے کے بعدمٹھائیاں تقسیم کی گئیں،ان کیخلاف فیصلہ آنے پر ہم نے مٹھائیاں تقسیم نہیں کیں،کیا بانی پی ٹی آئی کیخلاف فیصلے پر کسی کو لڈو کھاتے دیکھا گیا؟ان کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کا کوئی جج اس فیصلے پر نہیں لگایا گیا،ماضی میں لوئر کورٹ پر سپریم کورٹ کے جج لگائے گئے۔
مصدق ملک نے کہاکہ ہمیں جو بھی تحفے ملے توشہ خانہ میں پڑے ہیں،نوازشریف کے 2وکیل تھے اور انہوں نے ہی سارے کیسز لڑے،3ارب 75کروڑ کی چیز 2کروڑ کی ڈکلیئرکرکے 90لاکھ میں خرید لی۔
Pakistan Image