راولپنڈی (پاکستان امیج)عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا سنائے جانے کے بعد اڈیالہ جیل جاتے ہوئے راست میں گاڑیوں کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14 ، 14 سال قید اور ایک ارب 57 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے جبکہ عمران خان کو 10 سال کیلئے نااہل بھی قرار دیدیا ہے ۔عدالت کی جانب سے جس وقت سزا سنائی گئی تو بشریٰ بی بی عدالت نہیں پہنچی تھیں اور راستے میں تھی۔
بشری بی بی 14 سالہ قید کا فیصلہ ہونے کے باوجود خود جیل پہنچ گئیں۔۔ pic.twitter.com/VwRildGLDU
— Adeel Raja (@adeelraja) January 31, 2024
سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے بشریٰ بی بی کی عدالت جاتے ہوئے راستے میں گاڑیوں کی بنائی گئی ویڈیو شیئر کر دی ہے ، جس سے یہ اندازہ ہوتاہے کہ بشری ٰبی بی کو پیغام پہنچایا گیا کہ عدالت کیس کا فیصلہ سنانے جارہی ہے جس پر گاڑیاں تیزی سے جاتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں جبکہ سڑک بارش کے پانی سے گیلی بھی ہے ۔
Pakistan Image