مرشد نے مریدوں کا بھی بیڑا غرق کردیا اور ملک کا بھی، فیاض الحسن چوہان

راولپنڈی(پاکستان امیج)سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ سب کچھ مرشد کی وجہ سے ہوا، اس مرشد نے مریدوں کا بھی بیڑا غرق کردیا اور ملک کا بھی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیاض الحسن چوہان کا مزید کہناتھا کہ سعودی عرب کی وجہ سے ہمیشہ پاکستان کو سہارا ملتا ہے،خانہ کعبہ کی تصاویر والی گھڑی کو بھی بیچا گیا،یہ کہتے تھے مجھے پیسے کی کوئی ہوس نہیں،کچھ تحائف 4،4ارب روپے کے بھی بیچے گئے، انہوں نے چند پیسوں کیلئے ملک کی عزت کو بیچا۔

سابق صوبائی وزیر نے کہاکہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے، بچے بچے کو پتہ ہے توشہ خانہ میں کیا ہوا،یہ عملی طور پر کچھ نہیں کرتے، سوشل میڈیا پر سب کام کرتے ہیں، ان کاکہناتھا کہ شاید 8فروری کو یہ سوشل میڈیا پر وزیراعظم بھی بن جائیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *