حماد اظہر کا انتخابات سے دستبرداری کا اعلان

اسلام آباد(پاکستان امیج) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے اپیل واپس لے لی۔

سپریم کورٹ میں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر اپیل کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں 62 ون ایف کا حوالہ کیوں دیا ہے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ازخود نہیں ہوتا۔

وکیل آفتاب یاسر نے کہا کہ اشتہاری کی اہلیت کے حوالے سے آپ کا فیصلہ بھی آ چکا ہے، جس پر جسٹس مںصور علی شاہ نے کہا کہ اپیل واپس لینے کی وجہ سے حماد اظہر کو فیصلے کا فائدہ نہیں ہوگا۔ معاون وکیل آفتاب عالم یاسر نے کہا کہ سرنڈر کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حماد اظہر لاہور کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 سے آزاد امیدوار تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *