اسلام آباد(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا، بیرسٹر سلمان صفدر اور ظہیر عباس کے ذریعے درخواست دائر کی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ احتساب عدالت کا 29جنوری کافیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،فیصلہ کالعدم قرار دے کر وکیل کے ذریعے حق دفاع بحال کیا جائے۔
Pakistan Image