آپ لوگ شاید صحافیوں کی تاریخ سے واقف نہیں ہیں،چیف جسٹس پاکستان کے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس میں ریمارکس

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ میں ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ شاید صحافیوں کی تاریخ سے واقف نہیں ہیں،صحافیوں کو کوڑے بھی لگے جیل بھی گئے آپ نوٹسز پر اعتراض کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ میں شامل ہیں،صدر پی ایف یو جے افضل بٹ عدالت میں پیش ہوگئے۔

افضل بٹ نے کہاکہ ایف آئی نے تنقید اور ٹرولنگ کو مکس کردیا ہے،میڈیا کو ٹارگٹ کرنے کیلئے یہ سب کیا جارہا ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہم نے نوٹس کی شکل ہی نہیں دیکھی تو کیا حکم جاری کریں،ہر آدمی وہی بات کررہاہے نوٹسز دکھا رہے ہیں درخواست نہیں دی جارہی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ لوگ شاید صحافیوں کی تاریخ سے واقف نہیں ہیں،صحافیوں کو کوڑے بھی لگے جیل بھی گئے آپ نوٹسز پر اعتراض کررہے ہیں،ہمیں بھی نوٹس ہوئے تھے ہم نے کوئی حکم امتناع نہیں لیاتھا،افضل بٹ نے کہاکہ آپ کو نوٹس ہوا تو ہم اس کے خلاف درخواستگزار تھے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا صحافی جھوٹ لکھ سکتا ہے؟صدر پی ایف یو جے نے کہاکہ صحافی کیلئے جھوٹ لکھنا جرم ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ 8فروری کو الیکشن ہیں اس کے بعد کیس رکھ لیتے ہیں،ایک دو چھٹیاں بھی آ رہی ہیں ابھی جب تک یہ بھی درخواست دے دینگے،درخواست آ جائے گی تو پتہ چل جائیگا یہ غلط ہیں یا آپ لوگ، ہم انکوائری سے منع نہیں کر رہے بس چیزیں واضح ہو جائیں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *