پرویز الٰہی کو انتخابی نشان گدھا گاڑی الاٹ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور(پاکستان امیج)تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان ’’گدھا گاڑی‘‘ الاٹ کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو انتخابی نشان گدھا گاڑی الاٹ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد بلال حسن نے پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواستگزار پی پی 32سے الیکشن لڑ رہے ہیں،سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دی، انتخابی نشان مور الاٹ نہیں کیا جارہا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انتخابی نشان مور الاٹ کرنے کا حکم دیاجائے،عدالت نے الیکشن کمیشن نوٹس جاری کرکے کل جواب طلب کرلیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *