ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر گھر پہنچ گئے

کراچی(پاکستان امیج)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر گھر پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں،حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ چندروز قبل لاپتہ ہو گئے تھے۔

گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تھی، والدہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بلال شاہ کو 26اگست کو نامعلوم افراد مین کورنگی روڈ سے اغوا کر کے لئے گئے ہیں،عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *