تاحیات نااہلی کی مدت کو 5 سال کرنے کیخلاف درخواست چیف جسٹس کو ارسال

لاہور(پاکستان امیج) لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت کو 5 سال کرنے کے خلاف درخواست متعلقہ بینچ میں سماعت کیلئے چیف جسٹس کو ارسال کردی۔

نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز” کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عابد حسین چٹھہ نے شہری شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے دوران سماعت مؤقف اپنایا کہ جسٹس شاہد بلال حسن اسی نوعیت کے کیسز سن رہے ہیں، کیس متعلقہ بینچ کے سامنے سماعت کیلئے بھجوایا جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے درخواست متعلقہ بینچ میں مقرر کرنے کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *