اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ایف آئی اے نوٹسز سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ صحافی اگر تنقید کرتے ہیں تو کریں ، اکسانے یا انتشار پھیلانے کا معاملہ الگ ہے،کسی بھی صحافی یا عام عوام کو تنقید کرنے سے نہیں روک سکتے،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تنقید روکنے کے سخت خلاف ہوں،آزادی صحافت آئین میں موجود ہے،میرا مذاق بھی اڑائیں مجھے کوئی فکر نہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ زندہ قومیں اپنے ماضی کو دیکھتی ہیں،بار بار کہہ رہا ہوں کب تک ماضی کی غلطیوں کو دہرائیں گے،ہم تو غلطیاں تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں، یہاں بس موقع دیکھا جاتا ہے،سب غلطیاں اپنے سراٹھاؤں؟ بالکل نہیں اٹھاؤں گا، مجھ سے غلطی ہوئی ہے تو مجھ پر انگلی اٹھائیں،اگر انگلی نہیں اٹھائی تو میری اصلاح نہیں ہوگی، تنقید کرینگے تو اصلاح ہو گی۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ یقینی بنائیں گے پاکستان کا ہر صحافی جو لکھنا چاہے آزادی کیساتھ لکھ سکے،صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس سرد خانے میں چلا گیا،ہمیں سچ بولنا چاہئے، غلطی ہوئی تو انگلی اٹھائیں،یہاں مٹی پاؤ نظام چل رہا ہے،جب تک کسی کو قابل احتساب نہیں ٹھہرائیں گے ایسا ہوتا رہے گا، خامیاں تنقید کے ذریعے نہیں بتائی جائیں گی تو اصلاح کیسے ہوگی،دل کھول کر تنقید کریں، مجھ سے غلطیاں ہوتی ہیں۔
چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ جن صحافیوں کیخلاف تنقید پر نوٹس جاری ہوئے انہیں فوری واپس لیا جائے،اٹارنی جنرل صاحب! آپ سوچ رہے ہیں تنقید روک کر بھلا کررہے ہیں تو یہ غلط ہے،ایسا کرکے آپ ہمارا نقصان کررہے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ صحافی اگر تنقید کرتے ہیں تو کریں ، اکسانے یا انتشار پھیلانے کا معاملہ الگ ہے،کسی بھی صحافی یا عام عوام کو تنقید کرنے سے نہیں روک سکتے،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تنقید روکنے کے سخت خلاف ہوں،آزادی صحافت آئین میں موجود ہے،میرا مذاق بھی اڑائیں مجھے کوئی فکر نہیں۔
Pakistan Image