تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو رہائی کا حکم آنے کے بعد ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا گیا

لاہور(پاکستان امیج )مسلم لیگ ن ہاوس جلانے کے کیس میں ضمانت ملنے کے بعد تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید کو ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق رہائی سے قبل ہی پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی تھانہ شاد مان میں درج دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے ، انہیں جیل سے تھانہ شادمان منتقل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے صنم جاوید اور محمد تنویر کی بعدازگرفتاری ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیاکہ ملزمہ صنم جاوید کو چھ ماہ بعد اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا ، ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمہ صنم جاوید نے عوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسایا ، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کرلی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *