عام انتخابات؛ خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی

پشاور(پاکستان امیج)عام انتخابات کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی،خیبرپختونخوا پولیس کیلئے 50کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس نے انتخابات کیلئے 75کروڑ روپے مانگے تھے،پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ انتخابات کیلئے ہر ضلع کو ایک کروڑ روپے سے زائد رقم دی جائیگی،فنڈز کا زیادہ حصہ فیول کی مد میں خرچ کیا جائے گا، فنڈز آئندہ ہفتے جاری کئے جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *