صدر مملکت کی مدت رواں ہفتے کب ختم ہو رہی ہے، عہدے پر برقرار رہیں گے یا۔۔؟

اسلام آباد (پاکستان امیج) صدر مملکت عارف علوی کی مدت رواں ہفتے 9 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے، سوال یہ ہے کہ کیا وہ عہدے پر برقرار رہیں گے یا سبکدوش ہو جائیں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آئینِ پاکستان ملک کے صدر کو جانشین کے عہدہ سنبھالنے تک برقرار رہنے کی واضح اجازت دیتا ہے۔ یہاں ایک اہم نکتہ ہے کہ اگر صدر خود عہدہ چھوڑنا چاہیں تو یہ ان کی اپنی مرضی پر منحصر ہے۔

موجودہ صدر عارف علوی کی صدارتی مدت 9 ستمبر کو ختم ہو جائے گی۔ آرٹیکل 44 (1) کے تحت صدر اپنے عہدے پر متمکن ہونے کے بعد سے 5 سال تک امور نبھائیں گے، اگر مدت مکمل ہو بھی جائے تو انہیں عہدہ چھوڑنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ اگلے صدر کے عہدہ سنبھالنے تک موجودہ صدر کام کرتے رہیں گے۔ آئین میں یہ بھی درج ہے کہ ایک شخص کرسی صدارت پر 2 سے زائد مرتبہ متمکن نہیں ہو سکتا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *