قصور (پاکستان امیج)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قصور میں (ن) لیگ کے جلسے میں شرکت کرنے پر ریٹرننگ آفیسر رانا سجاد محمود کو معطل کر دیا۔ رانا سجاد محمود نے قصور کے حلقہ پی پی 178 قصور(iv) کے جلسے میں سٹیج پر کھڑے ہو کر شرکت کی تھی ۔ الیکشن کمیشن نے معطل کرکے چیف سیکرٹری پنجاب کو انکوائری کی ہدایت کردی جبکہ رانا سجاد محمود کی جگہ عبدالحفیظ بقا پوری ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ( ایلیمنٹری ) کوریٹرننگ آ فیسر تعینات کر دیا گیا ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image