قومی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ, ہوٹل میں موجود کھلاڑی آپس میں لڑ پڑیں

راولپنڈی (پاکستان امیج) قومی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں ویمن پلئیرز آپس میں لڑ پڑیں، صدف شمس اور یسری نے عائشہ بلال کی پٹائی کردی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے تینوں کرکٹرز کو میچ کھیلنے سے روک دیا اورمعاملے کی تحقیقات کرنے چیئرپرسن ویمنز کرکٹ تانیہ ملک راولپنڈی پہنچ چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ان دنوں نیشنل ویمنز کپ کھیلا جارہا ہے جہاں ہوٹل میں تین روز قبل ایک ناخوشگوار واقع پیش آیا، دو ویمن کرکٹرز نے مل کر ایک ویمن کرکٹر کی پٹائی لگادی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی کے دوران عائشہ بلال کی ناک سے خون بھی نکل آیا تھا لیکن وہ وقتی طور پر خاموش رہیں تاہم دو روز بعد عائشہ بلال نے صدف اور یسری کی شکایت ٹیم منجمنٹ سے کی جنہوں نے فوری طور پر تینوں کرکٹرز پر ایک ایک میچ کی پابندی لگادی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *