’پرویز خٹک کا الیکشن سے پہلے ڈبے بھر جانے کا دعویٰ خطرناک, وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ کا تعین ہو چکا تو. . .‘پی ٹی آئی کی شاندانہ گلزار بول پڑیں

پشاور (پاکستان امیج) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 30 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نامزد امیدوار شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات جس نے کیے اللّٰہ اس کو پوچھے، وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ کا تعین ہو چکا تو الیکشن کرا کے عوام کے پیسے کیوں ضائع کر رہے ہیں۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 30 سے پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار شاندانہ گلزار نے کہا کہ مریم نواز کی خواہش پر صحت کارڈ کی سہولت چلی گئی، پرویز خٹک کا الیکشن سے پہلے ان کے ڈبے بھر جانے کا دعویٰ خطرناک ہے، مجھ پر جعلی کیسز بنائے جا رہے ہیں، اپنے ہی ملک میں ویزا لے کر گھر آنا پڑا بڑی عجیب بات ہے، ہمیں صحت اور تعلیمی سہولتیں دیں کیوں کہ یہ ہمارا حق ہے۔

پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار شاندانہ گلزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم ٹیکس دیتے ہیں، عام آدمی کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *