لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کے سابق آل راونڈر شعیب ملک کی ثناجاوید سے دوسری کے بعد ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ جاری کر دی ہے جو کہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فوٹو اورویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پرسابق بھارتی ٹینس اسٹار اورقومی کرکٹرشعیب ملک کی سابقہ اہلیہ نےاپنی تصویر کیساتھ ایک معنی خیز پوسٹ کیساتھ شیئر کی ہے۔ثانیہ کی جانب کی جانے والی پوسٹ کی کیپشن میں ‘ریفلکٹ’ لکھ کرتصویر شیئر کی گئی ہے،جس میں ثانیہ فرینچ چوٹی اور سیاہ رنگ کی جیکٹ میں آئینے کے سامنے بہت ہی اطمینان سے کھڑی ہیں۔
View this post on Instagram
ثانیہ کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ پر انکے مداحوں کی جانب سے کامنٹس کا سلسلہ چل نکلا ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ آپ ایک بہادر خاتون ہیں،آپ کے چہرے پر اس اطمینان کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔کچھ صارفین نے انھیں زندگی میں آگے بڑھنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔
واضح رہے کہ شعیب ملک اورثنا جاوید کی اچانک شادی کے اعلان کے بعد مداح ثانیہ مرزا اور عمیر جیسوال کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکررہے ہیں،۔
خیال رہےکہ شعیب ملک اورثناجاوید نے 20 جنوری کو انسٹاگرام پرشادی کی تصاویر شیئرکرتے ہوئےشادی کے رشتے میں بندھنے کی تصدیق کی تھی،شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی،جن سے اُن کا ایک بیٹا بھی ہے۔
Pakistan Image