لاہور (پاکستان امیج) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کے حق میان این اے 117 سے امیدوار نے دست برداری کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کےمطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے 117 سے امیدوار چوہدری واحد نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور ان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔ شاہدرہ سے سابق ناظم افضل بھولا نے بھی عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ شاہدرہ کی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، ہم منافقت کی سیاست نہیں کرتے، جو ساتھ چلیں گے تو ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ این اے 117 کی ترقی کیلئے جو کچھ ہو سکا ضرور کریں گے۔ ہم سب کے دل اکٹھے دھڑکتے ہیں۔
Pakistan Image