حکومت نے دکانداروں سے ٹیکس اکٹھا کرنے کا مؤثر طریقہ ڈھونڈ لیا

لاہور (پاکستان امیج)ایف بی آر نےالیکشن سے قبل تاجروں کیلئے ریٹیلرز سکیم متعارف کروانے کی تیاری کر لی ہے۔

ایف بی آر نے تاجروں کی رجسٹریشن کیلئے ‘ تاجر دوست’ موبائل ایپ تیار کر لی ہے ، ٹیکس نیٹ سے باہر تاجروں کو “دوست” کے ذریعے رجسٹر کیا جائے گا، “دوست ایپ” کے ذریعے دکانداروں کی آمدن کا ریکارڈ ایف بی آر کو مووصل ہو گا ، دکانداروں پر سالانہ آمدن کے مطابق ٹیکس عائد ہو گا، ماہانہ وصول کیا جائے گا۔ اسلام آباد ، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ریٹیلرز سے 100 ارب روپے ٹیکس متوقع ہے ۔

دوسرے مرحلے میں دیگر شہروں کے تاجروں کی رجسٹریشن شروع کی جائے گی ، ملک بھرکے ریٹیلرز پر ٹیکس لگائے جانے سے تقریباً 300 ارب سے زائد آمدن متوقع ہے ، دکان کے سائز اور سالانہ آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائے گاجو ماہانہ بنیاد پر اکٹھا ہو گا، سکیم کے تحت تمام شعبوں سے منسلک کاروباروں اور افراد پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *