اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 233بدین میں فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے کا انتخابی نشان دینے سے معذرت کرلی، الیکشن کمیشن نے حکمنامہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکم نامے میں کہا گیاہے کہ فارم 33کے مطابق حسام مرزا کو جی ڈی اے کا پارٹی ٹکٹ اور انتخابی نشان الاٹ ہو چکا ہے ،حسام مرزا نے کاغذات نامزدگی اب تک واپس نہیں لئے،ایک حلقے میں انتخابی نشان کسی سیاسی جماعت کے 2امیدواروں کو الاٹ نہیں ہو سکتا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کاغذات ریٹرننگ افسر اور ٹریبونل نے مسترد کئے،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو سندھ ہائیکورٹ سے 18جنوری کو ریلیف ملا تھا۔
Pakistan Image