3 بڑی جماعتیں ناکام ہوچکیں،نیب، اینٹی کرپشن کرپٹ ترین ادارے ،انکا احتساب کون کریگا?شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی(پاکستان امیج)سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ نیب، اینٹی کرپشن کے ادارے ملک کے کرپٹ ترین ادارے بن چکے ہیں ان کا احتساب کون کرے گا۔

نجی ٹی وی” جیو نیوز” کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ 3 بڑی جماعتیں ناکام ہوچکیں،نئی جماعت کا فیصلہ الیکشن کے بعد کروں گا، ان کاکہناتھا کہ الیکشن کرانا حاکم وقت اور ارباب اختیار کی ذمے داری ہے،الیکشن مقدس عمل ہے اس کو متنازع بنانے سے ملک کا نقصان ہوگا، 1947سے لے کر آج ہر الیکشن چوری ہوا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ آج لوگ پوچھتے ہیں کہ دنیا ترقی کررہی ہے اور پاکستان زوال پذیر کیوں ہے؟ آج یہ ادارے سیاست میں جوڑ توڑ کیلئے استعمال ہوتے ہیں،نیب، اینٹی کرپشن کے ادارے ملک کے کرپٹ ترین ادارے بن چکے ہیں ان کا احتساب کون کرے گا؟

ان کا کہناتھا کہ مجھ پر الزام ہے کہ 2سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکے من پسند افراد کو دیئے،محکمے سے پوچھا گیا تو جواب آیا کہ دونوں سڑکیں بنی ہی نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *