لاہور(پاکستان امیج)مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کی، جج ارشد حسین بھٹہ نے کہاکہ یہ میری عدالت ہے اس میں قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا،جج چھٹی پر چلا جائے تو کیا 10دن پہلے آپ کسی ڈیوٹی جج سے آرڈر کرا لیں گے ۔
نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز” کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی،اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نےکیس کی سماعت کی،پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ جب ملزم جیل میں ہوتا ہے تو ایسے حاضری معافی نہیں ہوتی۔
جج ارشد حسین بھٹہ نے کہاکہ یہ میری عدالت ہے اس میں قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا،جج چھٹی پر چلا جائے تو کیا 10دن پہلے آپ کسی ڈیوٹی جج سے آرڈر کرا لیں گے ۔
عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ ملزم کو طلب کیا ہوا ہے، پیش کیوں نہیں کیا گیا، سپرنٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کروں گا۔
عدالت نے پرویز الٰہی سمیت دیگر کو فرد جرم کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیااور تمام ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کردیں۔
Pakistan Image