شیخ رشید کی جیل میں طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

راولپنڈی (پاکستان امیج) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو پولیس نے 16 جنوری کو 9 مئی واقعات میں ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا تھا جہاں جمعرات کی صبح ان کی طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شیخ رشید کا مکمل طبعی معائنہ کیا جائے گا اور ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ہی انہیں جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *