اسلام آباد ؛تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں فوادچودھری کی ضمانت کنفرم کردی گئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں فوادچودھری کی ضمانت کنفرم کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں فوادچودھری کیخلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے اور فراڈ کیسز کی سماعت ہوئی،فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد اور دونوں بیٹیاں کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔

فوادچودھری کی تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت ہوئی،وکیل فیصل چودھری نے عدالت سے استدعا کی کہ یا تاریخ دے دیں یا ضمانت کردیں،میرے وکیل قمر عنایت الیکشن لڑ رہے ہیں،انہیں ڈر ہیں یہ نہ ہو وہ کچہری آئیں اور گرفتار ہو جائیں۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ یہ الیکشن منفرد نوعیت کا ہے جہاں وکلا زیادہ انتخابات لڑ رہے ہیں،اچھی بات ہے پڑھے لکھے لوگ پارلیمنٹ میں آئیں گے، معاشرے میں بہتر ی کیلئے وکلا سے پوچھا جاتاہے۔

وکیل فیصل چودھری نے استدعا کی کہ فوادچودھری کی ضمانت کنفرم کردیں،لاؤڈ سپیکر کا الزام ہے، تمام دفعات قابل ضمانت ہیں،جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ فوادچودھری شامل تفتیش ہو چکے ہیں،عدالت نے فوادچودھری کی تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں ضمانت کنفرم کردی،فوادچودھری کی 10ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت کنفرم کی گئی ۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ فواد چودھری کے خلاف دوسرے کیس کی سماعت کچھ دیر بعد کرتے ہیں،فواد چودھری تب تک اپنی فیملی سے ملاقات کرلیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *