ساہیوال(پاکستان امیج)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ نہیں چاہتے جو ظلم ہمارے ساتھ ہوا ہے وہ کسی اور جماعت کیساتھ ہو،میرے لئے حرام ہوگا کہ میری حکومت میں کوئی سیاسی قیدی ہو۔
بھلوال میں پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میری حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہوگا، کوئی بہن بیٹی جیل میں نہیں ہوگی،میرا یہ کام نہیں ہوگا کہ سیاسی مخالف کی بہن یا بیٹی کو جیل میں ڈالوں،میری حکومت بنی تو کوئی سیاسی قیدی نہیں ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ مجھے سکھایا گیا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں،سیاسی انتقام دیگر سیاستدان کو کھیلنے دیں ہم عوام کی خدمت کریں گے، میرے والد پر جیل میں تشدد کیا گیا زبان کاٹی گئی،بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں تو آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،نیب کیس بننے پر اداروں پر حملہ کیا جاتا ہے، بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے،ہماری جمہوری رویہ ہے ہمیں موقع دیں پرانی سیاست کو دفن کریں گے،اب مقابلہ پیپلزپارٹی اور ضیا الحق مرحوم کی مسلم لیگ کے درمیان ہے،لوگ اپنا ووٹ ضائع نہ کریں اب مقابلہ اور شیر اور تیر میں ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھا کہ یہ شیروالے اپوزیشن میں بیٹھیں گے،پیپلزپارٹی آزادامیدواروں کیساتھ ملکر حکومت بنائے گی۔
Pakistan Image