ثناء جاوید پر دھوکہ دہی کا الزام، عمیر جیسوال کی حمایت میں کون سے معروف اداکار بول پڑے

لاہور (پاکستان امیج) ثناء جاوید کی دوسری شادی کے بعد عمیر جیسوال کی حمایت میں اداکار احمد علی بٹ نے اہم بیان دے دیا۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکار اور میزبان احمد علی بٹ نے عمیر جیسوال کو ‘سونے کا دل’ رکھنے والا شخص قرار دے دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمیر جیسوال شیر کی طرح بہادر ، ایک سچے اور شریف انسان ہیں۔ احمد علی بٹ نے مشکل حالات میں عیمر جیسوال کے حوصلے اور ہمت کی تعریف کی اور کہا کہ ہم سب کی زندگیوں میں بہت سارے مسائل ہوتے ہیں تاہم اہم بات یہ ہے کہ ہم ان سے کس طرح سیکھ کر آگے بڑھتے ہیں۔

اداکارہ ثناء جاوید پر ایک صحافی نے الزام عائد کیا تھاکہ شعیب ملک کے ساتھ ان کے 3 سال سے تعلقات تھے، دونوں کے درمیان ناجائز تعلق ہی شعیب کی ثانیہ مرزا اور ثناء کی عمیر جیسوال کیساتھ پہلی شادیوں کے خاتمے کا سبب بنا۔

احمد علی بٹ نے عمیر جیسوال کو مضبوط رہنے کا مشورہ دیا اور ان کے اور اہل خانہ کیلئے ہمیشہ خوشیوں کی دعا کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *