لاہور(پاکستان امیج ) این اے 119 میں مریم نواز سمیت کتنے امیدوار مد مقابل ہیں اور جیتنے کا ریکارڈ کس جماعت کے پاس ہے ۔۔؟ا س حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 119 لاہور سیاسی لحاظ سے اہمیت کا حامل حلقہ ہے۔ جو مسلم لیگ( ن) کا گڑھ تصور کیا جاتاہے۔یہاں سے نواز شریف اور بے نظیر بھٹو شہید بھی ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔عام انتخابات 2024 میں اس حلقے سےمسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز الیکشن لڑ رہی ہیں ۔ جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ شہزاد فاروق، پیپلز پارٹی کے افتخار شاہد،جماعت اسلامی کے ذوالفقار علی ،مرکزی مسلم لیگ کے عبد الرؤف ، جمعیت علمائے اسلام اور ایم کیو ایم کی امیدواروں سمیت مجموعی طور پر19امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کا گڑھ تصورکیے جانے والے اس حلقے میں پچھلے30برس اور گزشتہ 6 انتخابات میں مسلم لیگ( ن) کے امیدواران کامیاب ہوتے آئے ہیں۔2018 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے وحید عالم کامیاب ہوئےتھے۔
“جنگ ” کے مطابق صحت وصفائی کی ناقص صورتحال، ناپختہ گلیاں، ٹوٹی پھوٹی تنگ سڑکیں،تجاوزات کی بھرمار اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی، ٹریفک کااژدھام،غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سوسائیٹز، فضائی وصوتی آلودگی اس حلقے کے بڑے مسائل ہیں۔
Pakistan Image