پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں لاپتہ

لاہور(پاکستان امیج)پی آئی اے کی ایک اور ایئر ہوسٹس کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ‘ غائب’ ہو گئی۔

نجی ٹی وی “سماء نیوز” نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ فائزہ مختار نامی فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781 پر تعینات تھی جو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پہنچی اور پھر لاپتہ ہوگئی۔فائزہ مختار کے مبینہ سلپ ہونے کا علم واپسی کی پرواز کے لئے عملے کے ساتھ رپورٹ نہ کرنے پر ہوا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فائزہ مختار کے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ کینیڈا میں سلپ ہونے والے تمام فضائی میزبانوں کے حلف ناموں کے ذریعے ایف آئی اے سے بھی کارروائی کے لئے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نجکاری کے معاملے پر قومی ایئرلائن میں بے یقینی کی صورتحال ہے جس کے باعث فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے،2022 میں 5 اور 2023 میں بیرون ملک پروازوں کے 7 کریو ممبر سلپ ہوئے۔ پی آئی اے کے سب سے زیادہ فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *