سیف علی خان گھٹنے اور کندھے کی سرجری کیلئےہسپتال میں داخل ہوگئے

ممبئی (پاکستان امیج)بالی وڈ اداکار سیف علی خان گھٹنے اور کندھے کی سرجری کیلئےہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کے گھٹنے اور کندھے میں فریکچر ہوا ہے جس کی سرجری کیلئے انہیں ممبئی کے کوکیلابین ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ابھی تک اداکار کے خاندانی ذرائع کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا البتہ میڈیا پورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہسپتال میں سیف کے ساتھ ان کی اہلیہ کرینہ کپور موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار سیف علی خان نے اداکارہ کرینہ کپور سے دوسری شادی کی ہے اور جوڑے کے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر علی خان ہیں جب کہ اس سے قبل اداکار نے پہلی شادی اداکارہ امرتا سنگھ سے کی تھی جس سے ان کی بیٹی اداکارہ سارا علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *