قاسم سوری ملک میں آئینی بحران کی وجہ بنے،سپریم کورٹ نے نااہلی کیس میں سابق ڈپٹی سپیکر کو طلب کرلیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ نے قاسم سوری نااہلی کیس مقرر نہ ہونے اور اسٹے برقرار رہنے پر رجسٹرار کو نوٹس جاری کردیا اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ قاسم سوری ملک میں آئینی بحران کی وجہ بنے،قاسم سوری کے خلاف کیوں نہ آئین شکنی کی کارروائی کا حکم دیا جائے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نااہلی کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، سپریم کورٹ نے قاسم سوری کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے قاسم سوری کا کیس مقرر نہ ہونے اور اسٹے برقرار رہنے پر رجسٹرار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے اندرونی سسٹم کیساتھ ہیراپھیری کی گئی،قاسم سوری ملک میں آئینی بحران کی وجہ بنے،قاسم سوری کے خلاف کیوں نہ آئین شکنی کی کارروائی کا حکم دیا جائے،مقدمات کیسے یکجا کرائے جاتے ہیں معلوم ہے،مقدمہ کیسے یکجا ہوا اور اتنا عرصہ مقررکیوں نہ ہوا اپنی انکوائری بھی کریں گے۔

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے کہاکہ قاسم سوری نے حکم امتناع لیکر پوری اسمبلی مدت کو انجوائے کیا،کون سا مقدمہ لگنا ہے کون سا نہیں سپریم کورٹ میں پہنچنے والے لمبے ہاتھ ختم کررہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *