پاک ایران تعلقات بحال، سفیروں کی دوبارہ تعیناتی

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان اور ایران کے درمیان گزشتہ دنوں جاری رہنے والی کشیدگی کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے سفیر دوبارہ بحال کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری سے اپنی پوزیشن پر بحال ہو جائیں گے۔ پاکستانی سفیر تہران میں اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے جب کہ ایران کے پاکستان میں سفیر بھی 26 جنوری کو واپس آ جائیں گے۔

دونوں ملکوں میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پاکستان کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، اس دوران وہ نگراں وزیر خارجہ سمیت اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *