کرکٹ دیوانوں کیلئے خوشخبری ، ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

لاہور (پاکستان امیج) کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری آ گئی، ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ٹرافی آج اور کل مختلف شاپنگ مالز، تعلیمی اداروں اور تاریخی مقامت پر لے جائی جائے گی۔

دوسری جانب پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف آج غیر ملکی مہمانوں کو ظہرانہ دے رہے ہیں جس میں بنگلہ دیشی ہائی کمشنر، افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور بھارتی عہدے داران راجر بنی، راجیو شکلا اور ساتھیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *