حکومت کی آئی ایم ایف کو تنخواہیں نہ بڑھانے کی یقین دہانی، سرکاری ملازمین کیلئے پریشان کن خبرآگئی

اسلام آ باد (پاکستان امیج)وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو ٹیکسٹائل اور لیدر سیکٹر پر سیلز ٹیکس، چینی پر 5 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے اور رواں مالی سال سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی کروا ئی۔

سامنے آنیوالی دستاویزات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پنشن اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کریں گے ، ترقیاتی بجٹ میں 61ارب روپے کی بچت کریں گے، توانائی کی قیمتوں کو بروقت بڑھا کر سبسڈی کا بوجھ کم سے کم کرنے کی کوشش کریں گے اور اگر ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل ہوتا ہوا نہ محسوس ہوا تو اقدامات اٹھائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *