فیصل آباد؛ جمعیت اہلحدیث نے انتخابات میں عابد شیر علی کی حمایت کا اعلان کردیا

فیصل آباد(پاکستان امیج)جمعیت اہلحدیث نے عام انتخابات میں فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لیگی رہنما عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ جمعیت اہلحدیث کی قیادت و کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جمعیت اہلحدیث کی حمایت سے ن لیگ مزید مضبوط ہوگی،ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن اور جمیعت اہلحدیث عرصہ دراز سے پاکستان اور اسلام کی خدمت کررہے ہیں،نوازشریف نے ہمیشہ جمعیت اہلحدیت کو گلے سے لگایا۔

عابد شیر علی کا مزید کہناتھا کہ پاکستان جس فسطائیت کا شکار ہے ہم اسے ٹھیک کریں گے،معیشت سمیت دیگر مسائل کا حل صرف نوازشریف کی قیادت ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *