شعیب ملک کی نئی شادی ، بالآخر ثانیہ مرزا کا بیان بھی سامنےآگیا

حیدرآباد (پاکستان امیج)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کا پہلا بیان سامنےآگیا۔

سابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے جس کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ عوام کی آنکھ سے دور رکھا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ضرورت کے مطابق ثانیہ مرزا یہ بتانا چاہ رہی ہیں کہ شعیب اور ان کے درمیان طلاق کو چند ماہ ہو چکے ہیں۔

عمران مرزا کے مطابق ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے،ثانیہ مرزا کے والد کا ان کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہنا ہے کہ زندگی کے ان حساس لمحات میں سب سے درخواست ہے کہ افواہوں سے پرہیز کریں اور موجودہ حالات میں ثانیہ کی پرائیویسی کا خیال رکھا جانا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ عمران مرزا نے سوشل میڈیا پر دی مرزا فیملی اور ٹیم ثانیہ کی طرف سے پیغام جاری کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کی تصدیق ہوئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *