مریم اورنگزیب کی عدالت آمد پر چور چور کے نعرے لگانے والا وکیل گرفتار کرلیاگیا

لاہور(پاکستان امیج) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کی عدالت آمد پر چور چور کا نعرہ لگانے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا۔

مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئیں تو اس دوران عتیق الرحمان نامی وکیل نے چور چور کے نعرے لگائے۔ پولیس کے مطابق وکیل عتیق الرحمان کو نعرے بازی سے منع کیا گیا لیکن اس کے باوجود وہ کارکنوں کو اشتعال دلاتا رہا جس پر وکیل کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وکیل عتیق الرحمان سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بطور ملزم پیشی کے لیے آیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *