نئی دہلی (پاکستان امیج) شعیب ملک سے طلاق پر ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کا ردعمل سامنے آ گیا ۔
روزنامہ جنگ کے مطابق عمران مرزا کا کہنا تھا کہ یہ خلع ہے، مسلمان عورت کو اپنے شوہر کو طلاق دینے کا حق حاصل ہے۔
یادرہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق کی اطلاعات کافی عرصے سے سامنے آ رہی تھیں تاہم دونوں اس حوالے سے طویل عرصہ خاموش رہے۔
شعیب ملک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ شادی کی تصویر پوسٹ کی تو طلاق کی خبروں کو تقویت ملی۔بعد ازاں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق ہو چکی ہے۔
Pakistan Image